سکھر پولیس کا سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، 17 ملزمان گرفتار

ہفتہ 6 جون 2020 00:00

سکھر۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ، مختلف کارروائیوں میں 17 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس کیمطابق روہڑی پولیس نے شہر کے علاقوں میں کاروائیوں میںجواریوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار، اسلحہ، جوا کی مختلف اقسام کی گیمز برآمد مقدمات درج کر لیے ،گرفتار ملزمان حمزہ اعوان اسلحہ سمیت جبکہ جواریوں میں شبیر مہدی و دیگر شامل ہیں، علاوہ ازیںسی آئی اے کی خفیہ اطلاع پر جھانگڑو علاقے میں کاروائی میں دوہرے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم نثار عرف کالو کو گرفتار کر لیا گیا، جو قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں سکھر پولیس کو مطلوب تھا ، پنوعاقل پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں منشیات فروش اشتہاری جواریوں سمیت 7 ملزمان گرفتار مقدمات درج کر لیے گرفتار ملزمان میں راشد شیخ کے قبضے سے ٹی ٹی پستول،علی حسن کے قبضے سے 1700 گرام چرس اشتہاریوں میں فیصل چنہ عمران بوزدار اور جواریوں میں اجمل، شفیع شامل ہیں، سی سیکشن پولیس نے دوران ناکہ بندی جیل موڑ کے قریب کاروائی تین اشتہاری ملزمان کریم چوھان، نظام الدین اور امیر بخش کو گرفتار کر لیا جو قتل اقدام قتل سمیت دیگر مقامات میں مطلوب تھے