انسداد ٹڈی دل کیلئے اگلے سال ابتدائی بجٹ تقریباً 20 ارب روپے ہے،ہمیں372 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، فخرامام

ورلڈ بینک نے 150 ملین ڈالر اورچین نے 4.9 ملین ڈالر گرانٹ مختص کی ، چین نے کیڑے مار ادویات کی بڑی کھیپ دی ہے ، اجلاس سے خطاب

ہفتہ 6 جون 2020 00:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق سید فخر امام نے کہاہے کہ انسداد ٹڈی دل کیلئے اگلے سال ابتدائی بجٹ تقریباً 20 ارب روپے ہے۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ وتحقیق،سید فخر امام اور انجینئر ان چیف،لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کی زیر صدارت نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا تیسرا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبائی حکومتوں کے نمائندگان اور ایف او کے عہدیدران وڈیو لنک سے شامل تھے ۔

سید فخر امام نے کہاکہ ٹڈی دل کے حملے کا پیمانہ اس سال زیادہ شدید ہے،ہمارا عام کاشتکار متاثر ہو رہا ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ ہماری آرمی نے انسداد ٹڈی دل میں مدد کی ہے،انسداد ٹڈی دل کیلئے اگلے سال ابتدائی بجٹ تقریباً 20 ارب روپے ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ انسداد ٹڈی دل کے لئے ہمیں372 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سید فخر امام نے کہاکہ ورلڈ بینک نے 150 ملین ڈالر مختص کر دی ہے ،چین نے 4.9 ملین ڈالر گرانٹ مختص کی ،چین نے ہمیں کیڑے مار ادویات کی بڑی کھیپ بھی مہیا کی ہے۔

سید فخر امام نے کہاکہ ہم وفاقی وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آر کے شکر گزار ہیں کہ وہ عام عوام کو ٹڈی دل کے بارے میں آگاہ کر رہے ہیں۔سید فخر امام نے کہاکہ صوبے ہمیں اپنے نقصان کی تفصیل سے آگاہ کریں،ہم صوبائی محکمہ زراعت کے شکر گزار ہیں۔