اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی عامر علی شاہ کا مینگورہ کے مختلف پٹرول پمپوں کامعائنہ

ہفتہ 6 جون 2020 00:04

پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنرسوات ثاقب رضااسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر بابوزئی عامر علی شاہ نے مینگورہ کے مختلف پٹرول پمپوں کامعائنہ کیا دوران چیکنگ اوگرہ کی مقرر کردہ قیمتوں پر پٹرول فروخت نہ کرنے والے پٹرول پمپس کو جرمانہ بھی کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا وائرس کے پیش نظر حکومتی احتیاطی تدابیر/فیس ماسک پہننا لازمی قرار دینے کے حوالے سے ماسک پہننے کی ہدایت کی مزید براں تمام پٹرول پمپ مالکان کو صوبائی حکومت کے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے اور ماسک، سنیٹائزراور سماجی فاصلے سوشل ڈسٹینسنگ کو برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔