پشاور، محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبے بھر میں ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون

صوبے میں پانچ بڑے اڈوں سمیت کئی چھوٹے سٹینڈ سیل اور لاکھوں کے جرمانے عائد،سیکریٹری ٹرانسپورٹ

ہفتہ 6 جون 2020 00:04

پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کی ہدایت پر محکمہ ٹرانسپورٹ کا صوبہ بھر میں کرونا ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ کی خلاف ورزی پر کریک ڈان کا آغاز کر لیا ہے اور اس طرح صوبہ بھر میں گزشتہ روز پانچ بڑے اڈووں سمیت کئی چھوٹے سٹینڈ سیل اور لاکھوں کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں سیکریٹری ٹرانسپورٹ ذاکر حسین آفریدی نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز پشاور مردان، بنوں، سوات، مالاکنڈ نے کئی اڈے سیل کئے ہیں اور زائد کرائے وصول کرنے سینکڑوں گاڑیوں کو پکڑنے کے بعد ان پر جرمانے بھی عائد کئے ہیں ذاکر حسین آفریدی نے کہا ہے کہ اتھارٹیز نے مسافروں کو فیس ماسک لازمی لگانے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ایس او پیز اور نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے کریک ڈان جاری رہیگا سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر آپریشن اور کارکردگی رپورٹ پیش کی جائے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔