ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف کی کاروائی، دہرے قتل میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار

ہفتہ 6 جون 2020 00:04

پشاور۔05جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ایس ایچ او تھانہ الپوری شانگلہ محمد عارف کی بڑی کاروائی حدود تھانہ انقلاب ضلع پشاور کے دہرے قتل میں ملوث خطرناک ملزم/ مجرم اشتہاری سلیمان ولد امیر نواز سکنہ سوڈئی پایاں ضلع پشاور کو گشت کے دوران ہیڈ کوارٹر الپوری سے گرفتار کر لیا ابتدائی پوچھ گچھ کے مطابق مجرم اشتہاری سلیمان نے سال 2018 میں پرانی دشمنی کی بنا پر دو بندوں کو حدود تھانہ انقلاب ضلع پشاور میں قتل کئے تھے اس کے خلاف باقاعدہ تھانہ انقلاب ضلع پشاور میں مقدمہ درج کر دیا تھا ملزم بعد از ارتکاب جرم فرار ہوا تھا ملزم سلیمان کوتھانہ انقلاب پولیس نے مجرم اشتہاری قرار دیا تھا یاد رہے کہ ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف خان معمول کے گشت پر موجود تھا کہ دریں اثنا ایک مشتبہ شخص سلیمان کو حواس باختہ حالات میں دیکھ کر گرفتار کرکے تھانہ الپوری منتقل کر دیا وہاں پر ان کو ہر پہلو سے انٹاروگیٹ کیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز کی نوٹس میں مشتبہ شخص سلیمان کی گرفتاری کی بات لانے کے بعد انہوں نے فورا سب ڈویژنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان اور ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف کو ہدایت کی کہ جلد از جلد تھانہ انقلاب ضلع پشاور کے محرر اور ایس ایچ او سے رابطے کرے اور گرفتار شخص کے متعلق پوچھ کریں کہ وہ کسی مقدمہ میں ان کو مطلوب تو نہیں جب ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف خان نے محرر اور ایس ایچ او تھانہ انقلاب ضلع پشاور سے رابطہ کیا تو انہوں نے باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان کے خلاف دہرے قتل کا مقدمہ سال 2018 میں رجسٹرڈ ہوا ہے اور ہمارے تھانے کے ریکارڈ پر خطرناک مجرم اشتہاری ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے اس نسبت مقامی ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف خان کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجرم اشتہاری سلیمان کی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مروجہ طریقہ کار کے مطابق تھانہ انقلاب ضلع پشاور پولیس کو حوالہ کیا جائے اور انہوں نے مزید تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت جاری کر دی کہ گشت کی نظام کو مزید بہتر بنایا جائے کیونکہ آج ایس ایچ او تھانہ الپوری محمد عارف خان نے مثر گشت اور چیکنگ کے موقع پر تھانہ انقلاب پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری سلیمان کو گرفتار کر لیا۔