مردان انتظامی افسران کے پٹرول پمپس کے معائنے ،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ

ہفتہ 6 جون 2020 00:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر کی ہدایات پر ضلع مردان میں انتظامی افسران نے پٹرول پمپس کے معائنے کئے جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔اس سلسلے میںاسسٹنٹ کمشنر مردان گل بانونے پٹرول کی زائد قیمت پر فروخت کے خلاف کاروائی کے دوران پٹرول پمپ مالک کو گرفتار کر لیا۔

احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر دکانداروں اور عوام کو فیس ماسک نہ پہننے پر بھی جرمانہ کیا جبکہ فیس ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے پہننے کی ہدایت کی۔اسی طرح ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر II مس سہرش نگار کی تھانہ ہوتی کے حدود شمسی روڈ ، چاٹو چوک اور طورو چوک میں جنرل بس سٹینڈ پر کویڈ19کے حوالے سے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کی پیروی کے بارے میں انسپکشن کے ساتھ ساتھ فروٹ فروش ، سبزی فروش ، نان بائیوں اور دودھ فروشوں کے سرکاری نرخنامہ بھی چیک کئے۔

(جاری ہے)

جبکہ پرائیویٹ کلینکز اور لیبز کی انسپکشن کی گئی ۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس اوپیز کی پیروی نہ کرنے والے کلینکس اور ہسپتالوں کو وارننگ کے ساتھ ساتھ جرمانے کئے گئے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر کامران خان نے تحصیل کاٹلنگ میں مختلف بازاروں کے دورے کے دوران پٹرول پمپوں کے معائنے کئے، من مانگی قیمت پر پٹرول فروخت کرنے پر 100 لیٹر پٹرول تحویل میں لیکر اپنی نگرانی میں سرکاری مقرر کردہ قیمت پر عوام پر فروخت کیا جبکہ مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔

انہوں نے بازار میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی چیکینگ کی گوشت کی زائد قیمت وصولی پر ایک قصائی کو گرفتارجبکہ روٹی کے کم وزن۔پر تندور کو سیل کر دیا۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت نہ کرنے کی چیکینگ کی جہاںپٹرول کی ٹینکیاں خالی پائی گئی۔ ایڈیشنل اے سی نے منیجرز کو ہدایات جاری کیں کہ اگرذخیرہ اندوزی یا نا جائزمنافع خوری پائی گئی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ایڈیشنل اے سی نے کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے اور فیس ماسک پلازمی پہننے کے حوالے سے چیکینگ کی جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ ماسک کے بغیرگاہک کو اشیاء کی فراہمی نہ کی جائی