احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

نواز شریف کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری،آصف زرداری کو صرف ایک دن کی حاضری سے استثنا

ہفتہ 6 جون 2020 00:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی عدالت سے جاری حکم نامہ میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی عدم حاضری پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ محمد نواز شریف کے گھر پر تعینات گارڈ عبدالمجید نے عدالتی سمن وصول کرنے سے انکار کیا، نواز شریف کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رہے ہیں، آصف زرداری کی صرف ایک دن کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری آئندہ سماعت پر 11 جون کو ہر صورت پیش ہوں جبکہ نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، انور مجید، عبد الغنی مجید بھی پیش ہوں، عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔