اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی ماسٹرز کو یو ایس اوپن کے ساتھ ڈبل ہیڈر کے طور پر نیویارک منتقل کرنے کی تجویز، یو ایس ٹی اے چیف

ہفتہ 6 جون 2020 00:10

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) ریاست ہائے متحدہ ٹینس ایسوسی ایشن (یو ایس ٹی ای) نے اگست کے اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ایونٹس کو یو ایس اوپن کے ساتھ ڈبل ہیڈر کے طور پر نیویارک منتقل کرنے کی تجویز دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ پیدا ہونے والے خدشات کے پیش نظر دونوں ٹورنامنٹوں کو خطرات سے پاک کرنے کے لئے اس تجویز کو تیار کیا گیا ہے۔

اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے دونوں نے اس پر غور کیا اور اگر اس کی منظوری دی جاتی ہے تو پھر غیر ملکی کھلاڑیوں کو امریکہ میں مسابقت کے دوران ایک جگہ پر رہنے کا موقع ملے گا، جس سے وبائی مرض کے دوران سفر کرنے سے متعلق خدشات دور ہو جائیں گے۔ اس تجویز کے تحت یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کیلنڈر شیڈول کے مطابق 17 سے 23 اگست تک برقرار رہے گا۔

(جاری ہے)

یہ دونوں ٹورنامنٹ فلشینگ میڈوز کے یو ایس ٹی اے بیلی جین کنگ نیشنل ٹینس سینٹر میں کھیلے جائیں گے۔

تجویز ٹینس کیلنڈر پر یو ایس اوپن کی پوزیشن کے بارے میں بڑھتی ہوئی بے یقینی کی پیروی کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی نیویارک ریاست ہائے متحدہ میں کورونا وائرس کے بحران کا مرکز ہے۔ یو ایس ٹی اے نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ وہ وبائی بیماری کی روشنی میں یو ایس اوپن کے لئے ہنگامی منصوبوں کا مسودہ تیار کرنے میں جارحانہ انداز میں تھا جس کے مطابق یہ ٹورنامنٹ فلوریڈا یا کیلیفورنیا منتقل ہوسکتا ہے۔

یو ایس ٹی اے نے کہا ہے کہ اس نے اس ماہ کے آخر تک یو ایس اوپن کی حیثیت سے متعلق حتمی فیصلہ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ یو ایس ٹی اے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کی سرگرمیاں متاثر ہوئیں ہیں وہاں کھیلوں کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے، تمام کھیلوں کے شیڈول متاثر ہو گ?ے ہیں اور جو مالی نقصانات ہیں وہ الگ ہیں۔ وبائ پھیلنے کے بعد بین الاقوامی ٹینس کیلنڈر بھی متاثر ہوا ہے۔

یو ایس ٹی اے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رولینڈ گراس پر ہونے والا گرینڈ سلام فرنچ اوپن پہلے ہی ستمبر کے اختتام تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ وامبلڈن اوپن ٹینس کو دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار منسوخ کر دیا گیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یو ایس اوپن کو بچانے کے منصوبے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ اس بارے میں شکوک و شبہات ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ ایونٹ اگر نیو یارک منتقل ہو بھی جاتے ہیں تو کیا وہاں کھلاڑی بھی جانے پر راضی ہوں گی اور ایونٹس کا اہتمام یقینی طور پر شائقین کے بغیر بند دروازں کے پیچھے ہی ہوگا۔

امریکی ویمن ٹینس سٹار بیتھینی میٹک سینڈز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے وہ مکمل طو پر فٹ ہیں اور ایونٹس کی منتقلی کے اقدام کا خیر مقدم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یو ایس ٹی اے کی ایک ہی جگہ پر دو بڑے ٹورنامنٹ رکھنے کی تجویز کی حمایت کرتی ہیں اور یہ یقینی طور پر صحیح فیصلہ ہے کیونکہ اس سے کچھ چیزوں پر قابو پانا یقینی طور پر قدرے آسان ہوجائے گا۔