آزادکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، محکمہ صحت عامہ

ہفتہ 6 جون 2020 00:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید32 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی جبکہ کورونا کی3 مریض صحت یاب ہوئے اور 321 نئے افراد کے کورونا کے شبہ میں ٹیسٹ لئے گئے۔ نئے سامنے والے کیسز میں سی14 کا تعلق مظفرآباد، 7 کا راولاکوٹ، 4 کا باغ، 5 کا بھمبر اور 2 کا میرپور سے ہے۔ آزاد کشمیر میں اب تک 7934 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سی7881 کے رزلٹ آ چکے ہیں اور331افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی185 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 138 مریض زیر علاج ہیں اور 8 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 5 کا تعلق مظفرآباد، ایک کا راولاکوٹ جبکہ 2 افراد کا تعلق میرپور سے ہے۔

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری کردہ شام4بجے تک کی رپورٹ کے مطابق آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد سی61،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد30،ڈی ایچ کیو راولاکوٹ سی15،ڈی ایچ کیو باغ سی16،ڈی ایچ کیوسدھنوتی سے 10،نیو سٹی ہسپتال میرپور سی12، ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میرپورسے 3،ڈی ایچ کیو میرپور سی7،ڈی ایچ کیو بھمبر سے 18 جبکہ ڈی ایچ کیو کوٹلی سے 13مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کورونا کے 138 مریضوں میں سی25آئسو لیشن ہسپتال مظفرآباد، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاؤس مظفرآباد 20، ڈی ایچ کیو باغ میں 26، ڈی ایچ کیو میرپور میں 17، نیو سٹی ہسپتال میرپور06، ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 09، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 03،ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 01، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 17 اور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 13 مریض، سی ایم ایچ مظفرآباد میں 1مریض زیر علاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق7743افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور53افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔ نئے افراد کے کورونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔

ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویژنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزاد کشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈ رسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کورونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔ آزاد کشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ رسپانس ٹیمیں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔