ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولنے اور بورڈ کلاسز شروع کرانے کی اجازت دی جائے، پرائیوٹ سکولوں کی نمائندہ تنظیم آئی ایف سی پاکستان کا مطالبہ

ہفتہ 6 جون 2020 00:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) پرائیوٹ سکولوں کی نمائندہ تنظیم آئی ایف سی پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت دیگر شعبہ جات کی طرح سکولز بھی کھولنے اور بورڈ کلاسز فوری طور پر شروع کرانے کی اجازت دی جائے۔کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت کے بعد انتہائی قومی اہمیت کے حامل تدریسی شعبہ کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔

آئی ایف سی پاکستان کے صدر چوہدری محمد طیب سینئر نائب صدر،محمد آصف،جنرل سیکرٹری نصیر احمد جنجوعہ نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈھائی ماہ کے لاک ڈان میں سکولز بند ہیں جس سے کروڑوں بچوں کا تعلیمی سال ضائع ہنے کا اندیشہ ہے جبکہ بروقت فیس وصول نہ ہونے کی وجہ سے لاکھوں ٹیچرز کو تنخواہیں ادا نہ ہو سکیں ۔90 فیصدسکولز کرایہ کی عمارتوں میں ہیں کرایہ ادا نہ ہونے کی وجہ سے صوبے بھر میں اب تک 600 سے زیادہ سکولز ختم ہوگئے ہیںدیگر کو بلڈنگ مالکان کی جانب سے سکول خالی کرنے کے نوٹسز ملنا شروع ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ایف سی پاکستان کے صدر چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ سکولز کی ٹائمنگ صبح 7 تا11 بچے ایک دن اورآدھے بچے دوسرے دن سماجی فاصلے کو برقرار رکھ کے کلاسز جاری رکھی جا سکتی ہیں۔ آئی ایف سی پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ چین کے صوبے ووہان،فرانس،سوئٹزرلینڈ،آسٹریلیا،آسٹریا جرمنی،انڈیا،ایران، بنگلہ دیش، سپین سمیت کئی ممالک میں تعلیمی ادارے کھل چکے ہیں۔ہما را مطالبہ ہے کہ حکومت فوری طور پر اپنے فیصلے میں نظر ثانی کرے اور تعلیمی اداروں کو کھولنے کے احکامات جاری کرے۔ چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بنائے ایس او پیز کے تحت سکولوں میں پڑھائی ممکن ہے تمام پرائیوٹ سکولز ان ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے تعلیمی عمل کو جاری رکھیں گے۔