ؑ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نی یو سی 79ڈھوک منشی کے علاقے میں گڑھوں کو مٹی سے بھر دیا

جمعہ 5 جون 2020 21:40

’راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر یو سی 79ڈھوک منشی کے علاقے میں گڑھوں کو مٹی سے بھر دیا ہے،یو سی 77کھنہ پل پر موجو د عارضی ٹرانسفر سٹیشن کی دھلائی کرکے چونا پھینک دیا گیا ،اسی طرح 5جون کو عالمی یو م ماحولیات کے موقع پر وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے نمائندوں نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے یوسی 4ڈھوک منگٹال میں سینٹری ورکرز اور عام شہریوں میں گلوز ،ماسک اور سینٹائزرتقسیم کئے،یو سی 29میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورکرز نے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم میں گھر گھر جا کر کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا اور اسے ڈمپ سٹیشن تک پہنچایا،اسی طرح فاطمہ جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں قائم کورونا وائرس قرنطینہ مرکز میں میں بھی صفائی کی گئی ،یو سی 24ڈھوک علی اکبر میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگا دیا گیا،کہوٹہ میں ڈس انفیکشن مہم میں مین بازار ،کلر چوک اور مساجد سمیت 51مقامات کی ڈس انفیکشن کی گئی ،اسی طر ح مری میں لاری اڈا،سول کورٹ،بوائز ڈگری کالج جھیکا گلی،گوجر خان میں بس سٹینڈ،کلر سیداں میں اے سی آفس ،راولپنڈی شہر میں یوسی 19میں کمرشل مارکیٹ،یو سی 38میں گنجمنڈی ،ٹائر بازار،باٹا چوک،یوسی 43میں ڈھوک کھبہ روڈ ،گلبرگ ٹائون،قومی روڈ،نیشنل ٹائون،قاسم آبادمحلہ اور فیروز دین میں مکینیکل واشنگ اور سوئیپنگ کی گئی اور ڈس انفیکشن سپرے بھی کیا گیا،جبکہ پوٹھو ہار ٹائون میں جاری انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں 27اپریل سے 05جون تک 269خالی پلاٹوں کو کوڑا کر کٹ،کچرے اور جڑی بوٹیوں سے پاک کر دیا گیا ،شہر میں جاری آگاہی مہم میں جمعہ کے روز مختلف مساجد کے امام صاحبان سے ملاقات میں انہیں جمعہ کے خطبات میں صفائی کا پیغام عام کرنے اونمازیوں کو کورونا و ڈینگی سے تحفظ کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی