ڑ*آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی تحصیل ٹیکسلا کا ہنگامی اجلاس

ی* وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس کا نجی تعلیمی اداروں بارے منفی سوچ کی شدید مذمت

جمعہ 5 جون 2020 21:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی تحصیل ٹیکسلا کا ایک ہنگامی اجلاس زیر سرپرستی ڈویژنل صدر ابرار احمد خان منعقد ہوا۔ اجلاس کے شرکاء نے سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا۔اجلاس میں شیخ قمر، امجد خان، اقبال اعوان، عاطف عزیز، چوہدری صفدر، بابر اعوان، محمد امین کے علاوہ دیگر ایگزیکٹو ممبران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹر مرادراس کی نجی تعلیمی اداروں کے بارے میں منفی سوچ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ذمہ داروں کو نجی تعلیمی اداروں کے موجودہ حالات کی سنگینی کا ادراک ہونا چاہیے۔اگر ان کے پاس اس بدقسمت سیکٹر کو تباہی سے بچانے کا کوئی حل موجود نہیں ہے تو کم از کم وہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی نہ کریں۔

(جاری ہے)

حکومتی عدم توجہی کے باعث یہ شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ اجلاس میں جہاں ایپسما کی مرکزی قیادت کی مثبت کوششوں کو سراہا گیا وہاں تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے باعث ہزراوں تعلیمی کے ختم ہونے ہر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے ڈویژنل صدر ابراراحمد خان کی تعلیم کے لیے کوششوں کی تعریف کی اور ان پر بھر اعتماد کرتے ہوئے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں کی تباہی اور حکومتی بے حسی پر تماشائی نہیں بنیں گے اداروں کی بقا کے لیے ملک گیر احتجاج کے لییایپسما کی کال کے منتظر رہیں گی