،وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی بنوں یونیورسٹی کا جامعات میں سمسٹر فیس معاف کرنے اور آن لائن کلاسوں کا فیصلہ لینے کا مطالبہ

جمعہ 5 جون 2020 21:40

Hبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی بنوں یونیورسٹی نے لاک ڈائون سے بنوں یونیورسٹی کی مسلسل بند ش سمیت جنوبی اضلاع کے جامعات میں سمسٹر فیس معاف کرنے اور آن لائن کلاسوں کا فیصلہ لینے کا مطالبہ کیا ہے حکومتی پالیسی کے تحت تمام طلبہ کو اگلے سمسٹر میں پروموٹ کیا جائے کیونکہ کورونا وائر س کی وجہ سے لاک ڈائون کے دوران بنوں سمیت جنوبی اضلاع کے دیگر تمام یونیورسٹیز بھی تاحال بند ہیں جسکی وجہ سے طلبہ کی پڑھائی شدید متاثر ہوئی با امر مجبوری یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں کو بند کرکے اچھا فیصلہ کیا گیا تاکہ وائرس مزید نہ پھیل سکے لیکن اب طلبہ کو مزید پریشانی سے بچایا جائے ان خیالات کا اظہار وائس آف سٹوڈنٹس سوسائٹی کے سینئر رہنمائوں اور بورڈ ممبران سابق صدر دُوران خان درانی،ملک کاشف خان،فیضان درانی،وقاص بنوزئی،افاق خانزادہ عدنان خان شارخ خان سمیت دیگر نے بنوں پریس کلب میں اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر اور خصوصا جنوبی اضلاع میں کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر یونیورسٹیز کو بند کیا گیا جو اب تک بند ہے تاریخ کا طویل ترین لاک ڈائون بھی کیا گیا ہے اور ابھی تک سمارٹ لاک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے جس میں طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہوا ہے جس کے ساتھ کاروبار تباہ اور عوام قرضوں میں جھگڑا گئے ہیں حکومت نے مختلف شعبوں اور اداروں میں عوام کو سہولیات دینے ریلیف پیکج دیا لیکن اس دوران یونیورسٹیز کو مالی مشکلات اور بندش سے کافی نقصان اُٹھانا پڑا اب اس صورتحال میں طلبہ کوخصوصی ریلیف پیکج دیکر سمیسٹر فیس معاف کئے جائیں ان لائن کلاسوں کا فیصلہ مشترکہ طور پر مسترد کرتے ہیں کیونکہ بنوں یونیورسٹی سے منسلک بنوں ڈویژن جنوبی اضلاع شمالی وزیرستان جنوبی وزیرستان اور دیگر ملحقہ علاقوں میں انٹر نیٹ سروس نہ ہونے کی وجہ سے ان لائن کلاسوں کا اجراء نہیں ہوسکتا جس سے مزید مشکلات پیدا ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کی صورتحال میں حکومت نے دیگر تعلیمی اداروں میں مقیم طلبہ کیلئے اگلے کلاسوں میں پروموٹ کرنے کیلئے پالیسی تیار کیا اس پالیسی کو یونیورسٹیز پر بھی لاگو کیا جائے اور طلبہ کا قیمتی وقت کو بچاکر اگلے سمسٹر میں پروموٹ کیا جائی