} ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر نیازی کا مختلف بازاروں میں کا دورہ

(ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 125کاروباری مراکز سیل، 55 افراد گرفتار، مجموعی طور پر 84 ہزار جرمانہ وصول کیا

جمعہ 5 جون 2020 21:40

iبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر نیازی کا مختلف بازاروں میں کا دورہ تین سو زائد دکانات اور مارکیٹ چیک کئے۔

(جاری ہے)

غیر معیاری اور نان رجسٹرڈ اشیاء خورد ونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا ایس او پیز پر عمل در امد نہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے 125کاروباری مراکز سیل کر دئے 55افراد گرفتار اور مجموعی طور پر 84 ہزار جرمانہ وصول کیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی موجودہ صورت حال صرف بنوں میں نہیں بلکہ یہ پورے پاکستان میں ہے لیکن ہم نے اپنے لوگوں کی بہتری کے لئے سوچنا اور منصوبہ بندی کرنا ہے جو ہم روز اول سے کر رہے ہیں روزانہ کی بنیاد ہر انتظامیہ پیٹرول کی صورت حال کو دیکھ رہی ہے اور پیٹرول پمپوں کا روزانہ وزٹ کیا جا رہا ہے ایک لاکھ سے زائد کے جرمانے وصول کئے جا چکے ہیں پیٹرول پمپس مالکان سے بات ہوئی ہے ان شاء اللہ ائندہ دو دنوں میں صورت حال بہتر ہو جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی ہے عوام کے معاشی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت نے سمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے اب تاجروں کا اس سے فائدہ اٹھانا چاہئے کیونکہ ماسک لگاکر اور سماجی فاصلے کو ممکن بنانا اب ان لوگوں کا کام ہے انہوں نے کہا کہ جن مارکیٹوں میں زیادہ تر دکانات میں ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلے کا فقدان ہوگا اس کو بند کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی انہوں نے بنوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے صحت کے لئے اور دوسروں کے زندگی کو بچانے کے لئے ماسک کا استعمال شروع کریں اور سماجی فاصلہ کو ہر صورت میں ممکن بنائیں کیونکہ کرونا سے جنگ جیتنے کے لئے عوام میں شعور بیدار کرنا بہت ضروری ہے