ة کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مزید 40 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،وزیراعلی سندھ

جمعہ 5 جون 2020 21:45

پ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے مزید 40 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 1353 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ زیراعلی ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 7377 ٹیسٹ کئے گئے جن سی1353 نئے کیسز کا پتہ چلا۔ حکومت نے 215860 ٹیسٹ کروائے ہیں جن کے نتیجے میں34889 کیسز کی تشخیص مثبت ا?ئی ہے۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 مزید مریضوں کی اموات ہوئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 615 ہوگئی ہے جو 1.7 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا 19 مارچ کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر 40 افراد کی اموات سب سے بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت 370 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جن میں 62 مریضوں کووینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اس وقت 16487 مریض زیر علاج ہیں ان میں سے 15156 گھروں میں آئسولیٹ ، 76 قرنطینہ مراکز میں اور 1255 مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 1005 مریض صحتیاب ہوکر وہ اپنی معمول کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 17787 تک جا پہنچی ہے جو کل مریضوں کا 51 فیصد ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایا کہ 1353 نئے کیسوں میں سے 984 کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 282 ، ضلع وسطی 204، ضلع جنوبی 162 ، ضلع ملیر 148 ، ضلع کورنگی 108 اور ضلع غربی 80 شامل ہیں۔ دیگر اضلاع سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ حیدرآباد میں 70 ، گھوٹکی 41 ، سکھر 26 ، خیرپور 25 ، جیکب آباد 17 ، لاڑکانہ 14 ، میرپورخاص 12 ، جامشورو اور سانگھڑ 11 ، ٹنڈو محمد خان اور کشمور 6-6، نوشہرہ فیروز 3، بدین دادو ، قمبر اور شکارپور میں 2-2 جبکہ سجاول اور ٹھٹھہ ایک ایک 2نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایک بار پھر سندھ کے عوام پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں اور کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں