(نوشہروفیروز،پر کنڈیارو کے قریب مسافر کوچ دیوار سے ٹکرا گئی، ماں 2 نو عمر بیٹیوں سمیت جانبحق ،متعدد مسافر زخمی

جمعہ 5 جون 2020 22:10

Cنوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) قومی شاہراہ پر کنڈیارو کے قریب مسافر کوچ دیوار سے ٹکرا گئی ماں 2 نو عمر بیٹیوں سمیت جانبحق متعدد مسافر زخمی۔تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر کنڈیارو کے قریب کراچی سے پنجاب جانے والے مسافر کوچ تیز رفتاری اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث دیوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں حادثہ میں ماں دو نو عمر بیٹیوں سمیت جاں بحق ہوگئی اور متعدد مسافر زخمی ہوگئے جانبحق ہونے والوں میں دونوں بچیوں کی والدہ نفیسہ گھانگھرو بیٹیاں 10سالہ نبیلہ اور 8 سالہ عائشہ شامل ہیں جانبحق خاتون اور بچیوں کا تعلق شکارپور سے بتایا جاتا ہے کنڈیارو پولیس اور موٹروے پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر نعشیں اور زخمیوں کو کنڈیارو تعلقہ اسپتال پہنچایا مسافر کوچ SCQ9065 کراچی سے پنجاب جارہی تھی مسافر کوچ کا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیاب زخمیوں میں شاعر عباسی, عبدالرحیم, اللہ بخش و دیگرشامل ہیں۔

(جاری ہے)

نعشیں اور زخمی تعلقہ اسپتال کنڈیارو منتقل کردیا گیا تاہم اسپتال میں صرف ایک میل ڈاکٹر تھا جبکہ کوئی لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھی لیڈی ڈاکٹر کے نا ہونے سے خواتین زخمیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بعدازاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثہ کے حوالے کردیں۔# ۔