وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی جانب سے تحصیل غازی کے عوام کیلئے انمول تحفہ کو حتمی شکل دیدی گئی

جمعہ 5 جون 2020 22:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی جانب سے تحصیل غازی کے عوام کیلئے انمول تحفہ کو حتمی شکل دیدی گئی، تربیلا۔ غازی لارنس پور سڑک کی تعمیر کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری ہو گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے 24.5 کلومیٹر تربیلہ غازی لارنس پور سڑک کی ازسرنو تعمیر کیلئے باقاعدہ طور پر ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے جس پر مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے لارنس پور سڑک کی ازسر نو تعمیر کیلئے مذکورہ سڑک کو خیبر پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے حوالہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :