ْوزیر اعلی سندھ کا ٹھٹھہ میں 7 بچوں کے ڈوبنے پر اظہار افسوس ، کمشنر حیدر آباد سے رپورٹ طلب

جمعہ 5 جون 2020 22:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک، ٹھٹھہ کے گائوں دائم مری کے قریب دریائے سندھ میں 7 بچوں کے ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ یہ واقع کیسے پیش آیا، کس کی غفلت تھی مکمل رپورٹ فراہم کی جائے۔ وزیراعلی سندھ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقع میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدید دکھ اور تکلیف دہ بات ہے کہ 7بچے انتقال کرگئے ہیں۔ واضح رہے کہ 7 بچوں میں 3 لڑکیاں اور 4 لڑکے شامل ہیں جن کی عمریں 6 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :