صوبہ میں کورونا کے نئے 1353 کیسز میں سے 984 کا تعلق کراچی سے ہے، وزیراعلی سندھ

جمعہ 5 جون 2020 22:15

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1353 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ آج 40 مزید مریض انتقال کرگئے،کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 615 ہوگئی ہے ، 370 مریض تشویشناک حالت میں ہیں، 62 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جمعہ کو جاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 377 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 1353 نئے کسیز سامنے آئے جبکہ صوبہ میں اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار 860 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں 34 ہزار 889 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اس وقت صوبہ میں کورونا کے 16 ہزار 487 مریض ہیں جس میں 15 ہزار 156 مریض گھروں ، 76 آئیسولیشن مراکز اور 1255 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو 1005 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 787 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے 1353 کیسز میں سے 984 کا تعلق کراچی سے ہیں جس میں ضلع شرقی 282، وسطی 204، جنوبی 162،ملیر 148، کورنگی 108 اور ضلع غربی کے 80 کیسز شامل ہیں۔ وزیراعلی نے بتایا کہ حیدرآباد 70، گھوٹکی 41، سکھر 26، خیرپور 25، جیکب آباد 17، لاڑکانہ 14، میرپورخاص 6، کشمور 6، نوشہروفیروز 3، بدین دادو، قمبر ، شکارپور سے 2،2 جبکہ سجاول اور ٹھٹہ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔