) موسم گرما کا آغاز ہوچکا ، واپڈا کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے عوام کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے، پیپلز پارٹی بلوچستان

جمعہ 5 جون 2020 22:25

bکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے اراکین صوبائی کونسل شریف خان خلجی ،بلال خان مندوخیل اور خانزادہ یونس خلجی نے کہا ہے کہ موسم گرما کا آغاز ہوچکا ہے اور دن بدن کوئٹہ کی گرمی میں بھی اضافہ ہورہا ہے اوپر سے واپڈا کی جانب سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور آنکھ مچولی نے عوام کی مشکلات اور پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے ،پشتون آباد،سرکی روڈ،نواں کلی،کچلاک،پشتون باغ،بائی پاس سمیت مختلف علاقوں اور گردونواح میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجرین بنا رکھی ہے انہوں نے واپڈا کے لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی آنکھ مچولی کو عوام دشمن عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے پشتون آباد اور نواں کلی سمیت دیگر علاقوں میں ہر چار گھنٹے بعد 2گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث کاروبار سمیت گھریلو صارفین شدید متاثر ہوچکے ہیں واپڈا کی جانب سے پشتون آباد ار گردونواح سے سب سے زیادہ بل وصول کی جاتی ہے اور مہینے کے آخر میں بل آتے ہی پشتون آباد اورنواں کلی کے مکین شدید گرمی میں لمبی قطاروں میں بینک اور کسٹمر سروس کے دکانوں کے بہار واجبات کی ادائیگی کیلئے کھڑے ہوتے ہیں مگر واپڈا ذرہ بھر بھی سہولیت فراہم نہیں کررہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے لاک ڈان میں نرمی کر کے درزی اور دیگر شعبہ جات کو کھولنے کی اجازت دے دی گئی مگر بجلی ودیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی نہیں بنا یا جاسکا دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے درزی،ویڈنگ،پریس ودیگر بجلی سے وابستہ شعبات متاثر ہوگئے ہیں انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس دوران بجلی کی وولٹیج اتنی کم ہوتی ہے کہ نہ بلب روشن ہوتا ہے اور نہ ہی دیگر برقی آلات کام کرتے ہیں بجلی کی کم وولٹیج کی وجہ سے نہ صرف برقی آلات جل کرنا کارہ ہوجاتے ہے بلکہ مختلف علاقوں کا ٹرانسفرمرز بھی جل جاتا ہے لوگوں کی برقی آلات جلنے سے ہر ماہ ہزاروں روپے کا نقصان کرنا پڑتا ہے۔