خاران میں عوام کو مہیا کیا جانیوالا پانی نہ صرف پینے کے قابل نہیں بلکہ مضر صحت اور عوام کے قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ، عبدالقادر بلوچ

خاران شہر کیلئے ایم پی اے صاحب نے بجٹ میں جو 20 کروڑ روپے پینے کے پانی فراہمی کیلئے مختص کی ہے بدقسمتی سے خاران میں یہ ان منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں جن سے عوام کو فاہدہ ہونے کی بجائے وباء امراض اور لوگوں کے زندگیوں کا نقصان موجود ہے،صوبائی صدر مسلم لیگ (ن)

جمعہ 5 جون 2020 22:25

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل( ر ) عبدالقادر بلوچ نے خاران ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاران میں جو پانی عوام کو مہیا کیا جارہاہے ہے یہ نہ صرف پینے کے قابل نہیں بلکہ مضہر صحت اور عوام کے قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے اور اس پانی میں کورونا سے زیادہ خطرناک وبائی امراض کا خطرہ موجود ہے۔

اس موقع پر مسلم لیگ( ن) رخشان ڈویژن کے صدر نواب زادہ امیر شہریار نوشیروانی، میر داد شاہ مینگل، اختر بلوچ، ڈاکٹر مبارک بادینی، عبدالباسط چنال،ضیاء شفیع ودیگر موجود تھے عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ خاران شہر کے لئے ایم پی اے صاحب نے بجٹ میں جو 20 کروڑ روپے پینے کے پانی فراہمی کیلئے مختص کی ہے بدقسمتی سے خاران میں یہ ان منصوبوں پر خرچ ہورہے ہیں جن سے عوام کو فاہدہ ہونے کی بجائے وباء امراض اور لوگوں کے زندگیوں کا نقصان موجود ہے۔

(جاری ہے)

عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بناپ پروجیکٹ کی کامیابی اسکی بہترین ضمانت ہوگی ضرورت اس امر کی ہے یہی بھاری رقم ایم پی اے صاحب پینے کے پانی کے اس اہم منصوبہ بناپ پروجیکٹ پر خرچ کرکے اسی منصوبے کو وسعت دیتے مگر ضائع کررہے ہیں عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ میری سابقہ کمشنر رخشان ڈویژن سے اس حوالے سے میری بات ہوا تھا انہوں نے میرے خدشات و تحفظات پر عمل کرتے ہوئیے موجودہ پانی جو خاران کے شہری استعمال کررہے ہیں اس کا باقاعدہ طور پر لیبارٹری کروائی رپورٹ کے مطابق جو نتیجہ برآمد ہوا عین میرے خدشات وتحفظات کی ترجمانی ہو ئی لہٰذا ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر اس اہم مسئلہ ہر توجہ کی ضرورت ہے میں ایم این اے، ایم پی اے اور خاران سے تعلق رکھنے والے تمام سیاسی نمائندوں معتبرین بشمول میڈیا اور تمام تمام طبقہ فکر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ خاران میں پینے کے پانی جو صاف نہیں بلکہ مہزر صحت ہے اس اہم مسئلہ پر توجہ دے کر اہل خاران کو پینے کے پانی سے پیدا خطرناک وباء امراض سے بچانے میں کردار ادا کریں اس حوالے سے میں اور میری پارٹی ان کے شانہ بشانہ ہونگے خدارہ خاران میں تمام ہیپاٹائٹس گردوں ،دل، معدے اور دیگر بیماریوں کا جڑھ یہی ناقص پینے کا پانی ہے جو صاف نہیں ہے اس کو مزید ٹیسٹ کرنے کے لئے صوبائی وفاقی حکومت معیاری لیبارٹریز سے کراہیں جو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگا عبدالقادر بلوچ نے مذید پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت ڈنک واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی افسوس ناک واقعہ ہوا ہے جو بلوچ معاشرہ پر گہرے اثرات مرتب کرے گی ضرورت اس امر کی ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خاران کی تعمیر وترقی سب پر مقدم ہے میں نے اپنے دوراقتدار میں مختلف شعبوں پر توجہ دیا موجودہ منتخب نمائندگان سے بھی اجتماعی اور دیرپا منصوبوں پرتوجہ مرکوز رکھنا چاہیے تاکہ ان کے دورس نتائج سے عوام کو استفادہ حاصل کرسکیں انہوں نے مزید کہا کہ ضلع میں صحت اور تعلیم تباہ حالی کا شکار ہے صحت کی زبوں حالی اور منظم منصوبہ بندی کے فقدان کی وجہ سے ضلع میں اموات کی شرع بڑھ رہی ہے میری پوری توجہ اس جانب تھی لیکن اس وقت کے صوبائی حکومت کی رکاوٹوں کی وجہ سے میری وہ تمنا پوری نہ ہوسکی جس کا میں خواہاں تھا لیکن ان تمام رکاوٹوں کے باوجود خاران کے لئے کیڈٹ کالج ،ٹیکنیکل، چہ وبچہ ہسپتال خاران یک مچ نیشنل ہاوے سڑک گروک ڈیم واشک ڈیم اور خاران و اشک پنجگور کے اسکیمات سمیت خاران واشک کیلئے دس عدد ایمبولینس مریضوں کیلئے فراہم کئے۔