لیبیائی سرکاری فورسزکا طرابلس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر دوبارہ قبضہ

جمعہ 5 جون 2020 22:35

طرابلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) لیبیا کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے کہا ہے کہ ان کی فورسز نے دارالحکومت طرابلس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ایک مرتبہ پھر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قومی حکومت نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ایک برس سے ملک کے مشرق میں قائم ایک متوازی حکومت کے دستوں نے اس شہر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ دوسری جانب خلفیہ حفتر کی فورسز کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے سیاسی عمل شروع کرنے کے مطالبات کے پیش نظر دستوں کو طرابلس سے ہٹایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :