فرانس نے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کا راز بتا دیا

کورونا وائرس کی وبا قابو میں ہے، یہ کامیابی لاک ڈاؤن کے باعث حاصل ہوئی، فرانسیسی مشیر اعلیٰ

جمعہ 5 جون 2020 22:35

فرانس نے کورونا وائرس کے خلاف کامیابی کا راز بتا دیا
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) فرانس کی حکومت کے شعبہ سائنس کے مشیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ملک میں اب کورونا وائرس کی وبا قابو میں ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق پروفیسر ژان فرانسوا دلفریسی نے بتایاکہ وائرس کے خلاف کامیابی لاک ڈاؤن کے باعث حاصل ہوئی لیکن ساتھ ہی اس کا تعلق بڑھتے درجہ حرارت سے بھی ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فرانس میں کورونا متاثرین کے اعدادوشمار صحیح سمت میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں، گزشتہ روز ہسپتالوں میں صرف 44 اموات کی اطلاعات موصول ہوئی تھی۔

اس کے مقابلے میں مارچ میں ملک یومیہ 80 ہزار کیس سامنے آ رہے تھے۔ پروفیسر دلفریسی کہتے ہیں کہ وائرس اگرچہ اب بھی گردش کر رہا ہے لیکن اس کے پھیلاؤ کی رفتار پہلے سے سست ہو گئی ہے اور جہاں بھی نئے کلسٹر سامنے آتے ہیں ان سے مؤثر ٹیسٹنگ، کانٹیکٹ ٹریسنگ اور قرنطینہ کے ذریعے نمٹا جا رہا ہے۔فرانس نے چار ہفتے پہلے لاک ڈاؤن ختم کرنا شروع کیا تھا اور اب ملک میں شہریوں کی نقل و حرکت پر لگی زیادہ تر پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :