اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے پر اپنی خود مختاری کے قیام کا فیصلہ واپس لے،روس

جمعہ 5 جون 2020 22:35

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2020ء) روس نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے پر اپنی خود مختاری کے قیام کا فیصلہ واپس لے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب میں قائم روسی سفارت خانے کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ماسکو، غرب اردن کے اسرائیل سے الحاق کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

(جاری ہے)

روسی سفارت خانے کے فرسٹ سیکرٹری میخائل گرگینیا نے ایک بیان میں کہا کہ ماسکو نے اسرائیلی حکام کو بتا دیا کہ روس، غرب اردن پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے قیام کی مخالفت کرتا ہے اور اس فیصلے کو دو ریاستی حل کو ناکام بنانے اور خطے میں پائیدار امن کی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف قرار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی ممالک کی طرف سے سنہ 1967ء کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام کی بات کی گئی ہے جس میں غرب اردن کا علاقہ شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :