پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا

کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر 500 میٹر سرحد کے اندر گھس آیا تھا، بروقت کاروائی کر کے مار گرایا گیا، رواں سال بھارت کے 8 جاسوس ڈرون مار گرائے گئے: آئی ایس پی آر

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2020 22:52

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون 2020ء) پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی فوج کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر کے مطابق کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر 500 میٹر سرحد کے اندر گھس آیا تھا، بروقت کاروائی کر کے مار گرایا گیا، رواں سال 8 جاسوس ڈرون مار گرائے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر میں بھارتی جاسوس ڈرون سرحد کے اندر گھس آیا۔ جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر تک آ چکا تھا، جب بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس مار گرایا گیا۔ یہ دو ہفتوں کے دوران تیسرا بھارتی ڈرون ہے جسے پاک فوج نے تباہ کیا۔ جبکہ رواں سال کے دوران کل 8 بھارتی جاسوس ڈرون مار گرائے جا چکے۔ اس سال میں پہلا بھارتی جاسوس ڈرون یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک بھارت کے کل 8 جاسوس ڈرون گرائے جا چکے ہیں۔