لاہور ائیرپورٹ کا مرکزی رن وے 2 ماہ کیلئے بند کرنے کا اعلان
رن وے کو مرمت کے غرض سے 4 جون سے 4 اگست تک بند رکھا جائے گا، سیکنڈری رن وے کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا
محمد علی جمعہ 5 جون 2020 22:56
(جاری ہے)
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے نمبر 18 ایل کو مرمت کی اجازت ملنے کے بعد تمام پروازوں کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے باضابطہ نوٹم بھی جاری کیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹم کے تحت لاہور ایئر پورٹ کے سیکنڈری رن وے 36 ایل کو مرکزی رن وے کے متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔لاہور ایئرپورٹ کا رخ کرنے والی تمام پروازوں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تمام ایئر لائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسافروں کی تعداد اور فیول کی مقدار کم کریں تاکہ طیارے کا وزن کم ہو سکے اور پھر ائیرپورٹ پر لینڈ کیا جائے۔ متبادل رن وے کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے جاری ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔ خلاف ورزی کرنیوالی ایئر لائنز کیخلاف ایکشن لے کر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اس وقت کرونا وائرس پھیلاو کے باعث اندرون ملک محدود پیمانے پر پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔ جبکہ حال ہی میں پاکستان سے دوسرے ممالک کیلئے غیر ملکی پروازوں کی اجازت بھی دی گئی تھی۔ تاہم تاحال فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بحال نہیں کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.