بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس ،رواں سال متاثرہ بچوں کی تعداد گیارہ ہوگئی

جمعہ 5 جون 2020 23:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) بلوچستان میں پولیو وائرس کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا ،ضلع قلعہ عبدااللہ کی تحصیل چمن کی سترہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی، بلوچستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد گیارہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ضلع قلعہ عبد اللہ کی تحصیل چمن کی سترہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،،بچی کے پولیو وائرس کے نمونے گذشتہ ماہ تیرہ مئی کو لیب ٹیسٹ کیلئے حاصل کئے گئے تھے ،محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پولیو سے متاثرہ بچی کے والدین پولیو کے قطرے پالنے سے انکاری رہے ہیںبلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس سامنے انے کے بعد رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد گیارہ ہوگئی

متعلقہ عنوان :