گلگت بلتستان کے بارے میں بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،گلگت بلتستان جموں وکشمیر کا حصہ ہے، سردار مسعودخان

ہفتہ 6 جون 2020 00:00

اسلام آباد ۔ 5 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) صدر آزاد کشمیر سردار مسعودخان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے بارے میں بھارتی پروپیگنڈا بے بنیاد ہے،گلگت بلتستان اور پاکستان کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں،گلگت بلتستان جموں وکشمیر کا حصہ ہے اور ہم ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ بدھ مت کی ثقافت کی وجہ سے گلگت بلتستان کی اپنے اہمیت ہے کیونکہ بدھ مت تہذیب کا پاکستان کی تہذیب میں بہت اثر ہے، یہ تہذیب چین سے یہاں آئی، چین سے آنے والے تاجر اور سفیر ٹیکسلا اور دیگر علاقوں میں قیام کرتے تھے، اس حوالے سے بھارت کی الزام تراشی اور دعویں بالکل بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم سے عالمی توجہ ہٹائے ۔