Live Updates

سینیٹر ستارہ ایاز کی سینیٹ میں قائد ایوان بننے پر سینیٹر شہزاد وسیم کو مبارکباد

ہفتہ 6 جون 2020 00:15

اسلام آباد ۔ 5 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے سینیٹ میں قائد ایوان بننے پر سینیٹر شہزاد وسیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے تہنیتی ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹر شہزاد وسیم پر اعتماد کا اظہار ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات