بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ

کورونا سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئی، 9 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویشناک

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر ہفتہ 6 جون 2020 07:01

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 جون 2020ء) بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ۔ کورونا سے متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار سے تجاوز کر گئی، 9 ہزار کے قریب مریضوں کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مہلک کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 36 ہزار 184 ہو چکی ہے۔

کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق بھارت میں اب تک 6 ہزار 649 افراد کورونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی مجموعی تعداد میں سے 1 لاکھ 13 ہزار افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے جن میں سے 9 ہزار کے قریب مریض ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس سے بھارت کی ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں پرگزشتہ روز 2933 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 123 افراد کی موت ہوئی۔ ریاست میں وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 77،793 ہو چکی ہے۔ ریاست مہاراشٹر میں اس جان لیوا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2710 ہے۔

متعلقہ عنوان :