رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 0.63فیصد اضافہ

ہفتہ 6 جون 2020 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 0.63فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں جولائی تا اپریل2019-20ء کے دوران برآمدات کا حجم 2779.148 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 2761.596 ملین ڈالرز زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح برآمدات میں0.63فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے دوران سبزیوں کی برآمدات میں38.43فیصد اضافہ ہوا جس سے برآمدات190.059 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 263.100 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔اسی طرح سیریلز کی برآمدات بھی 3.39 فیصد کے اضافے سے 1842.623 ملین ڈالر کے مقابلے میں 1905.160 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں سبزیاں اگانے کے سامان کی برآمدات میں بھی 19.96فیصد اضافہ ہوا اور برآمدات کی مالیت6.996ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران5.845 ملین ڈالر برآمدات کی گئی تھیں۔

ایس بی پی کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران سبزیوں کی مصنوعات کی مجموعی برآمدات میں 0.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ تیل دار اجناس اور پھلوں سمیت مختلف مصنوعات کی برآمدات میں بھی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔