حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کردیا‘ مومنہ وحید

ہفتہ 6 جون 2020 13:33

حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام کا وعدہ پورا کرکے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اورایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کی تقرری کی منظوری دیدی گئی اور ان عہدوںپر جلد تقرر کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہت جلد فنکشنل ہوجائے گا،جنوبی پنجاب کی محرومیاں دور کرنے کیلئے ہماری حکومت نے مثالی اقدام کئے ہیں،علیحدہ سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو کام کے سلسلے میں لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔

متعلقہ عنوان :