حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے‘ عزیز الرحمان چن

جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نیازی نے انتشار پیدا کیا‘ صدر پیپلز پارٹی لاہور

ہفتہ 6 جون 2020 13:36

حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے‘ عزیز الرحمان چن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت کی غیر سنجیدگی پوری قوم پر عیاں ہو چکی ہے ،جب بھی قومی اتحاد کا وقت آیا عمران نیازی نے انتشار پیدا کیا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کرونا وائرس پر قابو پانے میںمکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے ،اب عوام کو کرونا وائرس کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ،لاک ڈائون میں نرمی ،توسیع کے فیصلوں سے بہتری آنے کی بجائے مزید ابتری آرہی ہے ،بڑھتی ہوئی ہلاکتوں اور کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ سے عوام کے اندر مزید خوف وہراس بڑھ گیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے اقدامات سے سبق حاصل کرے جس نے کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ۔