فیس بک اور انسٹاگرام نے ٹرمپ کی ویڈیو ’ڈس ایبل‘ کر دی

ہفتہ 6 جون 2020 13:41

فیس بک اور انسٹاگرام نے ٹرمپ کی ویڈیو ’ڈس ایبل‘ کر دی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیے جانے کے بعد سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی ٹیم نے صدر کی جانب سے سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس پر کئی افراد نے کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام نے اس ویڈیو کو ڈس ایبل کر دیا یا اسے ہٹا دیا۔ فیس بک، جو انسٹاگرام کی بھی مالک کمپنی ہے، کا کہنا ہے کہ اسے ’ڈیجیٹیل ملینیئم کاپی رائٹ ایکٹ‘ کے تحت شکایات موصول ہوئی تھیں اور اسی لیے مذکورہ ویڈیو کو ہٹایا گیا۔ فیس بک نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا کہ انسٹاگرام پر وہی تنظیمیں اپنا مواد شائع کرنے کی مجاز ہیں جن کے پاس مواد کے حقوق ہوں۔