فیس بک کی جانب سے پالیسیوں پر نظر ثانی کی یقین دہانی

ہفتہ 6 جون 2020 13:41

فیس بک کی جانب سے پالیسیوں پر نظر ثانی کی یقین دہانی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) فیس بک کے بانی مارک زوکربرگ نے اپنے پلیٹ فارم کی پالیسیوں کے از سر نو جائزے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

زوکربرگ نے ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ریاست کی جانب سے طاقت کے استعمال سے متعلق دھمکیوں اور ایسی پوسٹس سے متعلق پالیسوں کا جائزہ لیں گے، جو ووٹروں کی رائے متاثر کر سکتی ہیں۔ امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں مبینہ ہلاکت پر ان دنوں ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ ایسے میں صدر ٹرمپ نے کئی ایسی ٹوئیٹس اور پوسٹس کی ہیں، جنہیں کئی حلقے متنازعہ قرار دے رہے ہیں اور اسی تناظر میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دباؤ ہے کہ صدر ٹرمپ کی پوسٹس کے حوالے سے حکمت عملی واضح کریں۔