لیگی رکن اسمبلی بیٹے سمیت کورونا میں متبلا ہو گئے

سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے فیصل سیف کھوکھر نے خود کو قرنطینہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 6 جون 2020 13:42

لیگی رکن اسمبلی بیٹے سمیت کورونا میں متبلا ہو گئے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے فیصل سیف کھوکھر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔جس کے بعد سیف الملوک کھوکھر اور ان کے بیٹے نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔اس کے علاوہ ایم پی اے یاسین سوہل کے دو بیٹے بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اس سے پہلے پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ کوروناو ائرس نے پاکستان میں عام شہریوں کے علاوہ اب سیاسی رہنماؤں کو بھی کورونا سے متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا سے متاثرہ ہونے والے سیاستدانوں میں سے بیشر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ جمعیت علما اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی اور سابق گورنر سید فضل آغا کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ متاثرہونے والوں میں سعید غنی سب سے پہلے سیاستدان ہیں جو کورونا سے متاثر ہوئے تھے، ان کے بعد گورنر سندھ جیسے شخصیات بھی کورونا کا شکار ہو چکی ہیں۔ تمام سیاسی شخصیات نے کورونا سے متاثر ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد وہ تمام صحت یاب ہوتے جا رہے ہیں۔ سیاسی شخصیات کی جانب سے عوام کو اپنی مثال کے ذریعے پیغام دیا جا رہا ہے کہ وہ بھی ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

لیگی رہنما نے بھی آئسولیشن اختیار کر کے یہی پیغام دیا ہے کہ اگر احتیاط کی جائے تو کورونا سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں کورونا کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 89,249 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد1,935 تک پہنچ گئی ہے۔