پاکستان میں کم آمدنی کے حامل اوردیہاڑی دار مزدوروں کیلئے ہدف پرمبنی ماحول دوست روزگارکے مواقع بڑھانے میں عالمی بینک کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان

ہفتہ 6 جون 2020 14:25

پاکستان میں کم آمدنی کے حامل اوردیہاڑی دار مزدوروں کیلئے ہدف پرمبنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) عالمی بینک نے کہاہے کہ پاکستان میں کم آمدنی کے حامل اوردیہاڑی دار مزدوروں کیلئے ہدف پرمبنی ماحول دوست روزگارکے مواقع بڑھانے میں عالمی بینک پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرالانگو پیچوموتو نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپرجاری پیغام اورمنسلکہ بلاگ میں کہاہے کہ عالمی بینک پاکستان ہائیڈرومیٹ اینڈکلائمٹ سروسز پراجیکٹ کے پی ایچ سی ایس پی کے ذریعہ حکومت کے گرین اکنامکس سٹمولس انیشیٹوکے ذریعہ کم آمدنی کے حامل اوردیہاڑی دار مزدوروں کیلئے ہدف پرمبنی ماحول دوست روزگارکے مواقع بڑھانے میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی عالمگیر وباء کے معاشی اثرات سے نمٹنے میں بینک پاکستان کے ساتھ تعاون کررہاہے اور یہ پراجیکٹ بھی وباء کے منفی اقتصادی اثرات کوکم کرنے میں اپنا کرداراداکرے گا۔ واضح رہے کہ عالمی بینک نے 25 مئی 2018 کو اس پراجیکٹ کی منظوری دی تھی جس کی کل لاگت 210 ملین ڈالرہے، یہ پراجیکٹ جون 2023 ء میں مکمل ہوگا۔