ریت کے طوفان سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی ٹیفلون چھتوں کو نقصان

جرمنی میں تیار کردہ مذکورہ چھتیں ملائیشیا سے اس ضمانت پر درآمد کی گئی تھیں کہ 20 سال آندھی اور بارش انکا کچھ نہ بگاڑ سکیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 6 جون 2020 14:10

ریت کے طوفان سے نیشنل سٹیڈیم کراچی کی ٹیفلون چھتوں کو نقصان
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6جون 2020ء ) کراچی میں حالیہ ریت کے طوفان سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں گزشتہ برس پی ایس ایل سیزن پانچ سے قبل نصب کی گئی ٹیفلون چھتوں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ اطراف میں موجود ایک دیوار بھی گر گئی ہے ۔
نیشنل سٹیڈیم کی منہدم دیوار
نیشنل سٹیڈیم کی منہدم دیوار
ذرائع کے مطابق جرمنی میں تیار کردہ مذکورہ چھتیں ملائیشیا سے اس ضمانت کے ساتھ درآمد کی گئی تھیں کہ بیس سال تک آندھی اور بارش ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گی لیکن عمران خان اور جاوید میانداد انکلوژرز کی چھتوں کو حالیہ طوفان کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے ۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے دعوی کیا تھا کہ سٹیڈیم کے تعمیراتی کام پر 150 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں ۔ادھر پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 21-2020ء کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کااعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یکم جولائی سے نافذ العمل سینٹرل کنٹریکٹ میں سپنر انعم امین اوربیٹر عمیمہ سہیل سمیت 9 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گذشتہ سیزن کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب بسمہ معروف، جویریہ خان اور ڈیانا بیگ کو سنٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دے دی گئی ہے۔اس ضمن میں پی سی بی نے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل تمام کٹیگریزکے معاوضوں میں اضافہ کردیا ہے۔ کٹیگری اے کی ماہانہ آمدن میں 33 فیصد ، بی میں 30 جبکہ سی میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔