فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے، امریکی خاتون سنتھیا رچی

میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے ،چند دن آرام کی ضرورت ہے، پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں،آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں، ٹوئٹ

ہفتہ 6 جون 2020 14:57

فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے، امریکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی امریکی خاتون سنتھیا رچی نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔ایک بیان میں امریکی خاتون نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے تاہم چند دن آرام کی ضرورت ہے، پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔

انھوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کسی بھی تحقیقات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔سنتھیا رچی نے کہا کہ انھوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس حوالے سے 2011 میں امریکی سفارتخانیکو آگاہ کیا تھا لیکن پاک امریکا پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے مجھے مناسب جواب نہیں ملا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں مقیم امریکی خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے۔

سنتھیا رچی نے بتایا کہ میں نے ایک کمال شخص سیمنگنی کی ہے جس سے پاکستان میں ملاقات ہوئی تھی، میرے منگیتر نے بولنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارا رشتہ آگے بڑھ سکے۔خیال رہے کہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف الزامات کی بوچھاڑکی تھی۔انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔دوسری جانب یوسف رضا گیلانی اور رحمن ملک نے امریکی شہری کے الزامات کو گھٹیا قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔