بلاول بھٹو زرداری کا سینئر پارٹی رہنما و ضلع کاوًنسل سدھنوتی کے سابق ایڈمنسٹریٹر سردار یعقوب خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 6 جون 2020 14:57

بلاول بھٹو زرداری کا سینئر پارٹی رہنما و ضلع کاوًنسل سدھنوتی کے سابق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر پارٹی رہنما و ضلع کاوًنسل سدھنوتی کے سابق ایڈمنسٹریٹر سردار یعقوب خان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں پی پی پی چیئرمین نے مرحوم سردار یعقوب خان کے فرزند و پی پی پی متحدہ عرب امارات کے صدر جاوید یعقوب خان سمیت سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ مرحوم سردار یعقوب خان آزاد کشمیر میں پارٹی کے بانی اراکین میں سے تھے،وہ زندگی بھر فکرِ بھٹو کو گھر گھر پہنچانے اور کشمیر کاز کے لیئے سرگرم عمل رہے۔بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو درجات اور سوگواروں کو یہ غم برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔