حکومت نے بیرون ملک پھنسے ہوئے محنت کشوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں، سینیٹر ستارہ ایاز

ہفتہ 6 جون 2020 15:02

حکومت نے بیرون ملک پھنسے ہوئے محنت کشوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا ہے کہ حکومت نے بیرون ملک پھنسے ہوئے محنت کشوں کی واپسی کا عمل شروع کر دیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ نے کوویڈ19- کے لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا عمل شروع کیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا میں وزیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ کی مشکور ہوں کے بار بار رابطہ کرنے پر انہوں اپنی عوام کو اس کرب سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے محنت کشوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی ہے اور مجھے امید ہے اور جلد سے جلد دیگر پھنسے ہوئے لوگوں کو ان کے آبائی وطن واپس لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :