طیارہ حادثہ،بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ کا عمل مکمل

ہفتہ 6 جون 2020 15:04

طیارہ حادثہ،بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ، ڈاؤن لوڈنگ کا عمل مکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) حادثے کا شکار ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی ای) کے طیارے کی تحقیقات کرنے والے فرانسیسی تفتیش کاروں نے اعلان کیا ہے کہ بدقسمت پرواز کے بلیک باکس کی ڈی کوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی بیورو آف انکوائری اینڈ اینالسز فار سول ایوی ایشن سیفٹی (بی ای ای) نے ایک ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ پی کی-8303 کے بلیک باکس کے 2 اجزا کاکپٹ وائس ریکارڈر (سی وی آر) اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر (ایف ڈی آر) کی ڈی کوڈنگ اور اس کے ڈیٹا کی ڈاؤن لوڈنگ’ختم ہوگئی ہے، (جس کا) تجزیہ جاری رہے گا۔

بیورو نے کہا کہ پاکستان کا ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ (اے اے آئی بی) بعد کی تاریخ میں ڈاؤن لوڈ کیے گئے ڈیٹا کی بنیاد پر/ پاکستان کے اے اے آئی بی کی تحقیقات/ان کی طرف سے موجودہ رابطوں پر ایک ابتدائی بیان جاری کرے گا۔

متعلقہ عنوان :