لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے

ہفتہ 6 جون 2020 15:06

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس شاہد کریم کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر جسٹس شاہد کریم نے خود کر گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر مزید سختی سے عملدرآمد کا حکم دیدیا ہے۔