راولپنڈی کا شیطان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے ‘ راناثنااللہ خان

کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں

ہفتہ 6 جون 2020 15:06

راولپنڈی کا شیطان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے ‘ راناثنااللہ خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا شیطان نیب نیازی گٹھ جوڑ کا ترجمان ہے ،کرپشن کی کالک سے سیاہ چہرے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام لگارہے ہیں ،ملک پر ایک نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم مسلط ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ قائد حزب اختلاف کو ایک وزیر کے دھمکیاں دینے اور جیل بھجوانے کے اعلان کا نوٹس لے ،نکھٹو، نالائق، نااہل، سلگش اور کرپٹ وزیراعظم اور اس کا چپڑاسی اندھے اور کوڑی کی جوڑی ہے ،راولپنڈی کا شیطان میڈیا پر آنے کے لئے نوازشریف اور شہبازشریف کے خلاف بیان دیتا ہے ،کس حیثیت میں حکومتی وزیر قائد حزب اختلاف کی گرفتاری کی بات کررہا ہی ،راولپنڈی کے شیطان کا بیان ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے حکم پر نیب گرفتاریاں کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریل مسافروں کا قاتل ریگ مار کی وجہ سے مقدمات سے بچ گیا،راولپنڈی کے شیطان کی گاڑی عمران نیازی کے پسٹن سے چل رہی ہے اسی لئے دھواں ماررہی ہے ،راولپنڈی کا شیطان عمران مافیا کے کہنے پر سیاسی مخالفین کو دھمکیاں دے رہا ہے ، ان کی سیاسی گاڑی غداری اور بے وفائی کا دھواں مار رہی ہے ، راولپنڈی کا شیطان اپنی تباہ حال سیاسی گاڑی کو غداری کے ریگ مار سے روز چمکاتا ہے ،عمران نیازی کے چپڑاسی کی سیاست چاروں طرف کھیلنے پرمبنی ہے ،چینی سکینڈل میں ملوث عمران مافیاکو عوام نہیں چھوڑے گی ،نوازشریف کی تصویر دیکھ کر راولپنڈی کے شیطان اور عمران نیازی کے سینے پر سانپ لوٹ رہے ہیں۔