وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے تربیلا غازی لارنس پور سڑک کی تعمیر کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کروا دیئے

ہفتہ 6 جون 2020 15:35

ْ ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے تربیلا غازی لارنس پور سڑک کی تعمیر کیلئے ٹینڈر نوٹس جاری کروا دیئے ہیں۔ عوامی حلقوں میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ تحصیل غازی کے عوام کیلئے وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی طرف سے ایک انمول تحفہ ہے جسے حتمی شکل دیدی گئی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر عمر ایوب خان کی خصوصی کاوش سے 24.5 کلو میٹر تربیلہ غازی لارنس پور سڑک کی ازسرنو تعمیر کیلئے باقاعدہ طور پر ٹینڈر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے لارنس پور سڑک کی ازسر نو تعمیر کیلئے مذکورہ سڑک کو خیبر پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی کے حوالہ کیا تھا۔ مذکورہ سڑک گذشتہ طویل عرصہ سے تباہ حال تھا اور عوام علاقہ نے سڑک کی پختگی کو اپنا دیرینہ مطالبہ قرار دیا تھا جس کی پختگی کے ٹینڈرز جاری ہونے پر مقامی افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عمر ایوب خان کو دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :