ٹارزن بننے والے دیکھتے رہ گئے اورجہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئے،اعلیٰ عدلیہ جہانگیر ترین کے فرار کا نوٹس لے‘ مسلم لیگ(ن)

ٹارزن کا ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کیلئے قانون اور شہبازشریف کیلئے اور ہے،ہم چھینک ماریں تو نام ای سی ایل میں ڈال دیاجاتاہے‘ عطا اللہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس

ہفتہ 6 جون 2020 16:44

ٹارزن بننے والے دیکھتے رہ گئے اورجہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن ) نے کہا ہے کہ ٹارزن بننے والے دیکھتے رہ گئے اورجہانگیرترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئے،ٹارزن کا ہیلی کاپٹر کیس میں عمران خان کیلئے قانون اور شہبازشریف کیلئے اور ہے،چینی چوری کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد کسی شخص کو سزا نہیں دی گئی،اعلیٰ عدلیہ جہانگیر خان ترین کے ملک سے فرار ہونے کا نوٹس لے ،ہم چھینک ماریں تو نام ای سی ایل میں ڈال دیاجاتاہے ،دو سو ارب روپے کی چوری جہانگیر ترین کے ذمے ہے ،ًاگر وہ علاج کیلئے گئے ہیںتو میڈیکل بورڈ بنایاجاتا،جہانگیر ترین کے بھاگنے میں عمران خان شریک جرم ہیں ،شہبازگل کس حیثیت میں پنجاب ہائوس میں رہائش پذیر ہیں ،معاون خصوصی کسی قسم کی سہولت نہیں لے سکتے تو پھر سرکاری گھر ، گاڑی اور سرکاری گارڈ زکا خرچہ کون اٹھا رہاہے ،نوازشریف چائے پی لیں اورشہبازشریف میٹنگ کر لیں تو حکومت کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے ،شیخ رشید کا حیلے بہانوں سے تنقید کا مقصد شہبازشریف سے ملاقات کرناہے ،شیخ رشید کو آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کی ضرورت سکتی ہے ،عمران خان جعلی این او سی پر صادق و امین بننے ہیں،جمائمہ بی بی کا بے نامی کا لیٹر آج بھی ہمارے پاس موجود ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ اور پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہا کہ جب سے عید الفطر کی شاپنگ ہوئی کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہزاروں کے حساب سے اضافہ ہوا ،وزیر اعظم چندہ لینے کیلئے سامنے آجاتے ہیں لیکن انہیں نہ طیارے حادثہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کی توفیق ہوتی ہے اور نہ ہی کرونا متاثرین یا فوت ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ،اور کتنی لاشیں اٹھیں گی تو آپ کا اندازہ درست ہوگا ۔

انہوںنے کہا کہ نوازشریف چائے پی لیں اورشہبازشریف میٹنگ کر لیں تو حکومت کو تکلیف شروع ہوجاتی ہے ،بدبودار انجن شیخ رشید نے اپنی اخلاقی تربیت کے مطابق باتیں کی ہیں ، ان کی باتوں پر غصہ تو بہت ہے لیکن ان کی سطح پر نہیں جا سکتے ، اگر ہماری سیاست ختم ہو گئی تو ہم پر کیوں بات کرتے ہو ۔ انہوں نے کہا کہ آٹا چینی چور حکومت کے بغل میں ہیں ،آپ پہلے بھی مشرف کے ساتھ مل کر سیاستدانوں کو ختم کرنے دعوے کر چکے ہیں ،حکومتی وزرا ء کو شہبازشریف کبھی باتھ روم تو کبھی پچھلے کمرے میں نظر آتے ہیں ،اس سطح پرنہ اتریں وگرنہ ہمیں بھی بات کرناآتاہے ۔

انہوںنے کہا کہ فیاض الحسن چوہان نے شیخ رشید پر بہت باتیں کیں ، ان پر ٹکٹیں بیچنے کا الزام بھی ہے ،شیخ رشید نے (ن)لیگ جاپان کے صدر کے پیسے دینے تھے ،شیخ رشید کی آگے پیچھے کچھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز گل نے بھی اپنی سیاسی تربیت کا کھل کااظہار کیا، ان سے ہراسگی کے سوالات ہوئے تودوسروں کی مائوں بہنوں پر باتیں کرتے ہیں ،آپکی والدہ پر بھی لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن ہم نے وہ باتیں نہیں کیں ۔

ا نہوں نے کہا کہ شہباز گل معاون خصوصی سیاسی روابط بنے ،بتائیں پنجاب ہائوس میں کس حیثیت سے رہائش پذیر ہیں حالانکہ معاون خصوصی حکومت سے کسی قسم کا سہولت نہیں لے سکتا ، سرکاری گھر ، گاڑی اور سرکاری گارڈ زکا خرچہ کون اٹھا رہاہے ۔اگر آپ دوسروں کے کھائے پئے اور مائوں بہنوں پر بات کریں گے توآپ کو بھی جواب دینا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین نے حکومت پر الزام لگایا کہ حکومت نے ٹیکسز بڑھائے تو چینی کی قیمت بڑھی ،یہ کہتے ہیں ایک روپے کے اضافے پر پانچ ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے ،آج بھی چینی پچاسی روپے فی کلو مل رہی ہے ،چینی پر ہر ماہ یوٹیلیٹی سٹور زپر دو ارب روپے کی سبسڈی دی گئی لیکن 78روپے کے ٹینڈر پر خریدی سبسڈی شوگر مل مالکان کو دی گئی ،شہزاد اکبر سوالات پر چھپ گئے ہیںاور اب وہ منہ دکھانے کے قابل بھی نہیں ،چینی سبسڈی اور ٹینڈر کا شریف فیملی سے کوئی تعلق نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کہاں ہیں ،چینی کے ذمہ داروں کو کیوں سزا نہیں دی جارہی ،ہاشم پوپلزئی کو چینی بحران پر ہٹاکر پیپرا بورڈ پر لگادیاگیا،جہانگیر ترین بیٹے کے ساتھ لندن چلے گئے ،آٹے کا بحران چینی سے بڑا بحران ہوگا روٹی دس اور نان پندرہ روپے کا کردیاگیاہے ،ان کی غفلت اور نالائقی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں ۔ا نہوںنے کہا کہ حکمران عوام کو آٹے چینی پر ریلیف نہیں دے سکتے ،عمران خان صادق اور امین کے جعلی این او سی پر وزیر اعظم بنے ،راشد خان کے ذریعے منی ٹریل ہوئی اس پر انہیں خود کو صادق و امین کہتے شرم آنی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت بڑاجھوٹا ہے لوگوں کو ریلیف سے لے کر نوکریاں اور گھر کہاں ہیں الیکشن کمیشن آپ کے صادق و امین کا سرٹیفکیٹ لے کر آ پ کے پیچھے گھوم رہی ہے ،وہ سوال پوچھ رہی ہے کہ زکوة کے پیسے کیسے کیسے ٹرانسفر کئے ،زمان پارک کے گھر کا بھی بتا دیں کس نے بنوایا ۔ا نہوں نے کہا کہ کورونا وباء کیلئے جوچیزیں خرید ی ہیںاس کا آڈٹ ہونا چاہیے ،قوم کو بتائیں کتنے فنڈز آئے اورکہاں خرچ ہوئے ۔

شہبازشریف اورعمران خان کیلئے الگ الگ قانون ہے،ہم شاہد خاقان عباسی عمران خان ،احسن اقبال خسرو بختیار کیلئے الگ الگ قانون کو نہیں مانتے ،زلفی بخاری کا کیس ختم کر دیاگیا ،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان ، بابراعوان کے کیسز ختم کر دئیے گے ۔ا نہوںنے کہا کہ عدالتوں سے پہلے بھی سرخرو ہوئے اب بھی سرخروں ہوں گے ،حکمرانوںکو پہلے بھی ذلت ملی اب بھی ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید تاریخی بھگوڑا ہے ،آصف زرداری سے تصدیق کروا لیں بہاولپور جیل میں بی بی شہید کی منتیں کیں ،ایٹمی دھماکے پر شیخ رشید نے نواز شریف کے حق میں زمین و آسمان کی قلابیں ملائیں اور دھماکے سے پہلے باہر بھاگ گئے ،شیخ رشید نے اپنا کالا دھن ملک سے باہر بھیج دیا ہے ،اس وقت شیخ رشید شہبازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں ،شیخ رشید کو آنے والے دنوں میں مسلم لیگ (ن) کی ضرورت سکتی ہے ،کابینہ کی میٹنگ ہو یا کوئی اور میٹنگ شہبازشریف کا تذکرہ کرتے ہیں ،شیخ رشید ہم آپ کو شہبازشریف سے نہیں ملوائیں گے ،ایٹمی دھماکے کے وقت بھاگ جانا غداری ہے ،ہر حکومت کے قدم چومنا غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بھر پور خواہش تھی کہ شہبازشریف کو گرفتار کروایاجائے اس پر ڈی آئی جی کو عہدے سے ہٹا دیاگیا ۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان کے الزام پر شہباز شریف کا ہتک عزت کا دعوی 2017 سے عدالت میں دائر ہے ،تینتیس بار کارروائی کو عمران خان نے ملتوی کروایا ،بابر اعوان نے کرونا کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم چھینک ماریں تو نام ای سی ایل میں ڈال دیاجاتاہے کیا چینی کمیشن نے اپنی رپورٹ میں جہانگیر ترین کا نام نہیں دیا ،جہانگیر ترین کے بھاگنے میں عمران خان شریک جرم ہیں ،اعلی عدلیہ جہانگیر ترین کے فرار کانوٹس لے ،جہانگیر ترین کی فراری سے وزارت داخلہ سے جواب طلب کیاجائے کہ ملزم کیسے فرار ہوگیا ،جو سپریم کورٹ سے نااہل ہو ،دوسو ارب روپے کی چینی چوری کی چوروں کا ٹولہ ہے وہ کیسے باہر چلا گیا ،عثمان بزدار نے سبسڈی دی تو وہ بھی چینی سکینڈل میں شریک جرم ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ہمارے ورکرز کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہاہے ،صحافیوں کی بے عزتی اور تھپڑ مارے جاتے ہیں ،پنجاب پولیس نے شہبازشریف کے گھر دھاوا بولا ،چادر چار دیواری کوپامال کیاگیا ، چار سو اہلکاروں کو ایسے تعینات کیا گیا جیسے کسی مطلوب دہشتگرد کو پکڑنا ہو،عمران نذیر پر تشدد کیاگیا ۔