Live Updates

مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے حوار ی سر ٹیفائیڈ چور اور ڈکیت ہیں ‘ ترجمان پنجاب حکومت

’’ چور مچائے شور کا فارمولہ ناکام ہونے کے بعد عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے سیاسی انتقام کا رونا رویا جارہا ہے (ن) کی سیاسی بقاء لوٹ مار کے اربوںواپس کرنے ، کرپشن سے ہمیشہ کیلئے تائب ہونے سے مشروط ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

ہفتہ 6 جون 2020 16:44

مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے حوار ی سر ٹیفائیڈ چور اور ڈکیت ہیں ‘ ترجمان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اور ان کے حوار ی سر ٹیفائیڈ چور اور ڈکیت ہیں ،’’ چور مچائے شور کا فارمولہ ناکام ہونے کے بعد عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے سیاسی انتقام کا رونا رویا جارہا ہے ،مسلم لیگ (ن) کی سیاسی بقاء قوم کے لوٹے ہوئے اربوںروپے واپس کرنے اور کرپشن سے ہمیشہ کیلئے تائب ہونے سے مشروط ہے ۔

میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کو احتساب کے نعرے پر ووٹ دیا ہے جسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، کیا اس سے قبل کسی حکومت نے اس طرح کا اعلیٰ سطحی کمیشن بنایا اور اس کی رپورٹ آنے پر اسے پبلک کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی خزانے میں نقب لگا کر اربوں کھربوں لوٹے اور آج چہرے پر نقاب اوڑھ کر معصوم بننے کی اداکاری کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کی سیاست زوال کی چلتی پھرتی مثال ہے ، ان کی سیاست کا محور عوامی خدمت کی بجائے صرف لوٹ مار کرنا اور اسے بچانا ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ یہ طے ہو گیا ہے کہ اب کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے اسی لئے احتساب کے اداروں پر کوئی دبائو نہیں اور وہ آئین و قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر ے گی بلکہ آئندہ بھی حکومت بنا کر اپوزیشن کی دوبارہ لوٹ مار کا بازار کرنے کی امیدوں پر مٹی ڈالنے کا سامان کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات