عدالت عظمی کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹرم جاری

ہفتہ 6 جون 2020 16:52

عدالت عظمی کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے  آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) عدالت عظمی کے پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹرم جاری کر دیا گیا ہے۔ہفتہ کو سپریم کورٹ سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 8جون سے 12 جون 2020 ء تک سپریم کورٹ اسلام آباد سیٹ میں مختلف کیسز کی سماعت کے لیے 7 بینچ تشکیل دیے گئے ہیں ،بینچ نمبر ایک چیف جسٹس گلزار احمد،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ نمبر دو میں جسٹس مشیر عالم،جسٹس امین الدین اور جسٹس یحیٰی آفریدی شامل ہوں گے ،بینچ تین میں جسٹس عمر عطا بندیال,جسٹس فیصل عرب ، جسٹس قاضی محمد امین شامل ہوں گے اور بینچ چار جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس سردار طارق مسعود پر مشتمل ہوگا۔

بینچ پانچ میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

بینچ چھ جسٹس منظور احمد ملک اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل ہوگا۔بینچ سات میں جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔عدالت عظمی میں کورونا وائرس از خود نوٹس کیس اور جسٹس قاضی فائز عیسی کیخلاف صدارتی ریفرنس کے معاملہ سے متعلق کیس پر سماعت آٹھ جون بروز (پیر) کو ہوگی.پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیس کی سماعت نو جون بروز منگل کو ہوگی۔ کرنل( ر)انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف دائر اپیل پر سماعت بھی منگل کو ہوگی۔