پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر افسوس اور تشویش کا اظہار

ہفتہ 6 جون 2020 16:54

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کورونا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہاموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں۔

ا ہوں نے مطالبہ کیا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔

(جاری ہے)

اٴْنہوں نے کہا کہ گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز ، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں۔خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ250ڈاکٹرز اور 98نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یک جہتی کرتے ہیں اور متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ کورونا وبا کے پھیلاو اور لاک ڈاون میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اللہ تعالی کورونا متاثرین کو صحت کاملہ اور مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے