راولپنڈی،ویسٹریج پولیس کی اہم کارروائی، روادی گینگ کے 03ملزمان گرفتار، 04موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم،موبائل فون اور اسلحہ برآمد

ہفتہ 6 جون 2020 17:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2020ء) ویسٹریج پولیس کی اہم کارروائی، روادی گینگ کے 03ملزمان گرفتار،چوری شدہ 04موٹر سائیکل، چھینی گئی رقم،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلا ف کاروائیوں کے احکامات جاری کر رکھے ہیں، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او ویسٹریج اور دیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے روادی گینگ کے 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں رواد حسین عرف روادی، محراب، اور منیب شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 04 موٹر سائیکل ،چھینی گئی رقم 10 ہزار،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکر لیا گیا، ملزمان نے رتہ امرال اور ویسٹریج کے علاقہ سے موٹرسائیکل چوری کیے، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنا پولیس کی اولًین ترجیح ہے، گرفتارملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے۔